سپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا اعلان کیا۔

سپیکر

اسلام آباد: سپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت سٹیشنری اور دیگر آئٹمز پر 50 فیصد تک کٹوتی کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس ضمن میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایک کفایت شعاری کا سرکلر جاری کر دیا ہے۔

سرکلر میں سٹیشنری آئٹمز اور دیگر اشیاء کے محتاط استعمال پر زور دیا گیا ہے۔ سٹیشنری اور دیگر اشیاء کی فراہمی ماہ میں صرف ایک بار کی جائے گی، اور گریڈ 20 یا اس سے اوپر کے افسران کی اجازت کے بغیر فراہم نہیں کی جائیں گی۔ ایڈمن نے دو افسران کو غیر ضروری سٹیشنری پر 50 فیصد کٹوتی کا اختیار دے دیا ہے۔

سرکلر میں سٹیشنری کی کمی کے لیے کاغذ اور نوٹ شیٹ کا دونوں اطراف سے استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیراستعمال شدہ سرکلر کو دوبارہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور اضافی کاپیوں پر خالی جگہوں کو ڈرافٹ لکھنے کے لیے استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آفس سیٹ پیپر اور نوٹ شیٹس کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

ٹیلی فون کے استعمال پر بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جن دفاتر کے لیے کوئی مخصوص حد نہیں ہے، ان کو بھی ٹیلی فون کے استعمال میں کمی لانے کی ہدایت کی گئی ہے، اور جن دفاتر کی مخصوص حد ہے، انہیں بھی اپنے ٹیلی فون بلوں میں کمی کرنی ہوگی۔

تمام افسران اور شعبہ جات کو کفایت شعاری کے اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور اس اقدام کا مقصد قومی مفاد میں غیرضروری اخراجات کو کم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے