اویس لغاری: بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اویس لغاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں، اور حکومت کی اولین ترجیح توانائی کی قیمتوں کو کم کرنا ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ حکومت بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 10 روپے سے کم ہونی چاہیے تاکہ عوام اور صنعتوں دونوں کو فائدہ پہنچ سکے۔

وفاقی وزیر توانائی نے مزید وضاحت کی کہ بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں سے ایک اہم اقدام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر باہمی مشاورت کے ساتھ نظرثانی ہے۔ اس نظرثانی کا مقصد بجلی کی قیمت کو کم کرنا اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے