محکمہ موسمیات نے سموگ میں اضافے کے خدشے کی وارننگ جاری کردی۔

سموگ

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں برس موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سموگ میں نمایاں اضافے کا خدشہ ہے۔ عمومی طور پر سموگ نومبر سے دسمبر کے دوران پیدا ہوتی ہے، لیکن اس بار موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے اس میں شدت آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، فیکٹریوں کی آلودگی اور گاڑیوں کے دھویں کے اخراج بھی سموگ کی شدت میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس سال لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور اور فیصل آباد سمیت پاکستان کے چند بڑے شہر سموگ سے شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔

سموگ نہ صرف ہوا کو آلودہ کرے گی بلکہ شہریوں کی صحت پر بھی منفی اثرات ڈال سکتی ہے۔ اس سے خاص طور پر دمے کے مریضوں، بچوں، بزرگوں اور کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کے لیے خطرات میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ، سموگ کے دوران حدِ نگاہ میں کمی کی وجہ سے ٹریفک حادثات کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے اور ممکنہ طور پر سموگ کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے