لاہور ہائیکورٹ کا آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا حکم۔

لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو گرانے کا حکم جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کی روک تھام کے لیے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے سموگ کے خاتمے کے لیے بڑے فیصلے کرتے ہوئے حکم دیا کہ فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کارروائی تیز کی جائے اور آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو مسمار کیا جائے۔

عدالت نے اپنے تحریری حکم میں محکمہ تعلیم سے طلبا کے لیے پک اینڈ ڈراپ کی بسوں کی فراہمی سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ مزید برآں، عدالت نے سرگودھا میں فیکٹریوں کی آلودگی کی نگرانی کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے کا ذکر کیا اور ٹولنٹن مارکیٹ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ بھی آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے