بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد 43 سال مقرر کر دی۔

بلوچستان

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد بڑھا کر 43 سال کر دی۔

حکومت کی جانب سے اس فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد میں یہ رعایت 24 جون 2024 سے ایک سال کے لیے دی گئی ہے۔

اس اقدام کا مقصد ملازمت کے خواہشمند ان افراد کو موقع فراہم کرنا ہے جن کی عمر پہلے مقررہ حد سے تجاوز کر چکی تھی۔ یہ فیصلہ عوام کی سہولت اور روزگار کے مواقع میں اضافے کے لیے کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے