میپکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، کئی ملزمان گرفتار، کروڑوں کی وصولی- تفصیل جانئے-

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک – 26 دسمبر 2023ء): نگران وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر، میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

میپکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، کئی ملزمان گرفتار

میپکوٹیموں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں اب تک مہم میں 14199 بجلی چور وں کو گرفتار کیا گیا ہے، جس میں سے 13621 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ 9545 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 93 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جس میں سے 53 کروڑ 14 لاکھ 70 ہزار روپے وصول ہوئے۔

ملتان سرکل میں 1822 بجلی چوروں کو 172320000 روپے جرمانہ معین کیا گیا ہے۔ ڈی جی خان سرکل میں 3549 صارفین کو 170770000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور 86700000 روپے جرمانہ وصول ہوئے ہیں، جبکہ 3455 مقدمات کا اندراج ہوا اور 2514 بجلی چور گرفتار ہوئے ہیں۔

وہاڑی سرکل میں 1015 صارفین کو 64780000 روپے جرمانہ معین کیا گیا ہے اور 36440000 روپے جرمانہ وصول ہوا ہے، جبکہ 1765 مقدمات کا اندراج ہوا اور 1077 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔

رحیم یار خان سرکل میں 1811 صارفین کو 89960000 روپے جرمانہ عائد ہوا ہے اور 47190000 روپے وصول ہوئے ہیں، جبکہ 1765 مقدمات کا اندراج ہوا اور 1077 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔

مظفرگڑھ سرکل میں 1438 صارفین کو 74720000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور 62060000 روپے جرمانہ وصول ہوا ہے، جبکہ 1396 مقدمات کا اندراج ہوا اور 757 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

خانیوال سرکل میں 835 صارفین کو 90380000 روپے جرمانہ معین کیا گیا ہے اور 39910000 روپے جرمانہ وصول ہوا ہے، جبکہ 662 مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ 504 بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے