لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک – 28 دسمبر 2023ء): طلباء کے لئے خوشخبری، حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لئے الیکٹرک بائیکس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اب طلباء کو آدھی قیمت پر الیکٹرک بائیکس دستیاب ہوں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم حسن مراد نے بتایا کہ یہ اقدام پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کے مسائل کو حل کرنے کا حصہ ہے، اور ہماری مشکلات کو چین اور تھائی لینڈ کی مثالوں پر عمل کرکے حل کرنے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ایک سے دو لاکھ الیکٹرک بائیکس سستے داموں میں طلباء کو دستیاب ہوں گی۔