گزشتہ سال 2023 میں ہیلپ لائن 15 پر تقریباً 3 کروڑ سے زائد کالز کی گئیں، پنجاب سیف اتھارٹی-

لاہور  (مانیٹرنگ ڈیسک – 1 جنوری 2024ء): پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ 2023 میں بتایا گیا ہے کہ 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر 3 کروڑ سے زائد کالز کیں۔

گزشتہ سال 2023 میں ہیلپ لائن 15 پر تقریباً 3 کروڑ سے زائد کالز کی گئیں، پنجاب سیف اتھارٹی-

اس دوران، شہریوں نے 2 کروڑ سے زائد غیر متعلقہ کالز پر بھی رابطہ کیا۔ سیف سٹی نے پولیس اور ریسکیو کے ذریعے 25 لاکھ سے زائد کیسز میں شہریوں کو ایمرجنسی مدد فراہم کی ہے۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق، ایمرجنسی 15 پر حاصل کردہ معلومات کے لئے سوا 5 لاکھ کالز موصول ہوئی ہیں، جبکہ 3 ہزار سے زائد کیسز میں ویڈیو شہادتیں دی گئی ہیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کوتفتیش میں مدد ملے۔ پولیس کو 1100 سے زائد 15 ایمرجنسی کالز کا ریکارڈ فراہم کیا گیا ہے۔

سیف سٹی نے 1500 سے زائد مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر ورچوئل پٹرولنگ آفیسرز کی مدد سے فوری ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔ مزید، 1 ہزار سے زائد گاڑیاں، موٹر سائیکلز اور رکشے تلاش کر کے مالکان کے حوالے کیے گئے ہیں۔

فرقہ وارانہ، پرتشدد اور نفرت آمیز مواد کی تشہیر پر مبنی 2500 سے زائد سوشل میڈیا پیجز کو بلاک کرنے کا ایکشن لیا گیا ہے۔ سیف سٹی میڈیا سنٹر نے 2600 سے زائد ویڈیوز اور بینرز کے ذریعے عوامی آگاہی مہم چلائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے