2023ء میں ایئر پورٹس سکیورٹی فورس نےسونے کی سمگلنگ، اربوں کی منی لانڈرنگ ناکام بنائی-

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک – 1 جنوری 2024ء): 2023 میں ایئر پورٹس سکیورٹی فورس نے کردار ادا کرتے ہوئے 1251 ملین روپے کی منی لانڈرنگ اور 138 کلو سونے کی سمگلنگ کو ناکام بنایا۔

2023ء میں ایئر پورٹس سکیورٹی فورس نےسونے کی سمگلنگ، اربوں کی منی لانڈرنگ ناکام بنائی-

اے ایس ایف نے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے مختلف ایئر پورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے 58 کلو گرام ہیروئین، 18 کلو گرام چرس، 98 کلو گرام آئس ہیروئن اور 6 لیٹر لیکوئیڈ ہیروئن برآمد کی۔

رپورٹ کے مطابق، ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس نے مختلف ایئر پورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے 138 کلو گرام سونے کی سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا۔ 2023 کے دوران 1251 ملین روپے کی بیرونی ملکی کرنسی کی منی لانڈرنگ کی گئی، جس میں امریکی ڈالر، یورو، سعودی ریال، آسٹریلین ڈالر، یو کے پانڈ، درہم، ترک لیرا وغیرہ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے