بجلی کے بلز میں کتنے قسم کے ٹیکس وصول کیے جاتے ہیں؟ اہم انکشاف، تفصیل جانیے-

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک – 1 جنوری 2024ء): بجلی کے بلز میں سرچارجز کے علاوہ کتنے قسم کے ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، اس حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

بجلی کے بلز میں کتنے قسم کے ٹیکس وصول کیے جاتے ہیں؟ اہم انکشاف، تفصیل جانیے-

دستاویزات کے مطابق، بجلی بلز پر سرچارجز کے علاوہ صارفین سے 8 قسم کے مختلف ٹیکسز بھی وصول کیے جاتے ہیں۔ یہ ٹیکسز گھریلو، کمرشل، صنعتی، زرعی اور بلک سمیت تمام صارفین پر لاگو ہیں۔

"جنگ” میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاورڈویژن کی دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ تمام صارفین سے 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، کمرشل اور صنعتی صارفین 19 سے 20 ہزار روپے کے بل پر 10 فیصد انکم ٹیکس دیتے ہیں۔ غیر فائلر گھریلو صارفین 25 ہزار روپے سے زیادہ بل پر 7.5 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس دیتے ہیں جبکہ کمرشل اور صنعتی غیر فعال صارفین پر 5 سے 7 فیصد اضافی سیلز ٹیکس بھی لگایا جاتا ہے، کمرشل صارفین 20 ہزار زائد بل پر 7.5 فیصد ریٹیلرز سیلز ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ مندرجہ بالا 8 قسم کے ٹیکسز فیول پراس ایڈجسٹمنٹ، سہ ماہی ماہی ایڈجسٹمنٹس اور دیگر سرچارجز ان ٹیکسز کے علاوہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے