پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک – 2 جنوری 2024ء): پشاور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس قیصر رشید انتقال کر گئے۔
قیصر رشید خان گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور پشاور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ گزشتہ 3 دن سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
قیصر رشید نے 2023 میں چیف جسٹس کے طور پر ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا۔