اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – 2 جنوری 2024ء): 27 سینیٹرز نے گوشوارے جمع نہیں کروائے جس کے باعث ان کی رکنیت خطرے میں پڑ گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر تک گوشوارے جمع نہ کروانے والے سینیٹ کے ارکان کے نام جاری کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ ایوان بالا کے 27 موجودہ اور ایک سابق رکن نے گوشواروں کی تفصیل جمع نہیں کروائی، اور اگر 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کروانے کا عمل جاری رہا تو 16 جنوری کو انکی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔