پاکستانی سفارتکاروں کی مشترکہ کانفرنس 4 جنوری سے شروع ہوگی، تفصیل جانئے-

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – 2 جنوری 2024ء): بیرون ملک متعین پاکستانی سفارتکاروں کی 3 دن کی کانفرنس جو 4 جنوری کو وزارت خارجہ اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

پاکستانی سفارتکاروں کی مشترکہ کانفرنس 4 جنوری سے شروع ہوگی، تفصیل جانئے-

"جنگ” کے مطابق مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیر، ہائی کمشنرز اور ناظم الامور اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گیا ہے جن میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل، امریکہ سے مسعود خان، متحدہ عرب امارات سے فیصل نیاز ترمذی، سعودی عرب سے احمد فاروق، روس سے خالد خان جمالی، برسلز امنہ بلوچ، روس سے پاکستانی سفیر احمد فاروق پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور اعزاز خان اور کابل میں عبدالرحمان نظامی بھی شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس کے پہلے روز پاک افغان تعلقات کے حوالے سے موضوع سرفہرست ہوگا جس میں افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف ہاشمی بھی شرکت کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے