دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ والے ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کونسا ؟ جانئے

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک – 3 جنوری 2024ء): دنیا کے کمزور ترین ممالک کی فہرست جاری ہوئی ہے، جس کے مطابق پاکستان نمبر 5 واں ہے۔

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ والے ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کونسا ؟ جانئے

مجموعی طور پر، پاکستان 94 ویں نمبر پر ہے اور پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے والوں کو 47 ممالک میں ویزا فری سفر یا ویزا آن ارائیول کی سہولت دستیاب ہے۔ پاکستان کے نیچے صومالیہ (95 ویں نمبر پر)، عراق (96 ویں نمبر پر)، افغانستان (97 ویں نمبر پر) اور شام (98 ویں نمبر پر) ہیں۔ اس کے مقابلے میں یمن (93 ویں)، بنگلا دیش (92 ویں)، لیبیا اور فلسطین (91 ویں)، سوڈان، ایریٹریا اور ایران (90 ویں نمبر پر) پاکستان کے مقابلے میں زیادہ طاقت ور پاسپورٹ قرار پائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے