راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک – 3 جنوری 2024ء): اڈیالہ جیل کی چکی میں حوالاتی کو زیادتی کرنے کے بعد گلے میں پھندہ دے کر قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست پر چکی میں بند 4 حوالاتیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ قتل اور زیادتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق، مقتول سبیل کو وقاص، آصف، نقاش، بلال نے قتل کیا، مقتول کے ہاتھ پاؤں باندھ کر زیادتی کی گئی، زیادتی کے بعد سبیل کے گلے میں کپڑے کا پھندہ دیا گیا، حوالاتی ملزم وقاص نے مقتول سبیل کے گلے اور چھاتی پر پاؤں رکھ کر دبایا۔