لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک – 15 جنوری 2024ء): ملک بھر میں پیاز، ٹماٹر، لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ساتھ ہی دالوں، بڑے گوشت، برائیلر مرغی، ایل پی جی سلنڈر اور چاول بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔
ادارہ شماریات پاکستان کی حاصل کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق، 11 جنوری 2024 تک مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں 16.44 فیصد بڑھ گئی ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 01.36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ملک کے 17 بڑے شہروں میں 51 اشیاء کی قیمتوں کا مقابلہ کیا گیا، جس میں 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 8 اشیاء میں کمی، اور 22 اشیاء میں استحکام آیا ہے۔