اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – 16 جنوری 2024ء): وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کی کمی ہوگئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈٰیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کوئی کمی یا ردوبدل نہیں کیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔