کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک – 22 جنوری 2024ء ): گھر میں خاتون اور بچوں سمیت پانچ افراد کی لاشیں مل گئی ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق، پولیس نے بتایا ہے کہ کراچی کے علاقے وائرلیس گیٹ کے قریب ایک گھر میں خاتون اور بچوں سمیت پانچ لاشیں ملی ہیں۔ خاتون اور تین بچوں کی لاشیں فرش پر تھیں جبکہ ایک مرد کی لاش گھر میں لٹکی ہوئی ملی ہے۔
پولیس کے مطابق، ابتدائی تفتیش کے مطابق مرد نے خاتون اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد پھندہ لے لیا ہے۔