راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک – 30 جنوری 2024ء): میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
دنیا نیوز ٹی وی چینل کے مطابق، اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ سنا دیا۔ جج ابوالحسنات نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔