راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک – 31 جنوری 2024ء): توشہ خانہ کیس میں عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی گرفتاری دینے پہنچ گئی ہیں۔
احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کو توشہ خانہ کیس میں 14،14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے جب کہ عدالت نے عمران خان کا 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا ہے۔
عدالت کی جانب سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گرفتاری دینے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں۔