راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک – 31 جنوری 2024ء): توشہ خانہ کیس میں عدالت کی جانب سے سزا سنائی جانے کے بعد بشریٰ بی بی نے گرفتاری دے دی۔
احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کو توشہ خانہ کیس میں 14،14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے جب کہ عدالت نے عمران خان کا 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا ہے۔ عدالت کی جانب سزا سنائی جانے کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گرفتاری دینے اڈیالہ جیل پہنچی ہیں۔ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل حکام کو گرفتاری دے دی ہے۔