عدالت نے فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینا کا فیصلہ معطل کر دیا 

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینا کا فیصلہ معطل کر دیا 

فواد چوہدری کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے دو مقدمات میں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کیا۔ فواد چوہدری کے وکیل نے درخواست میں دلائل دی کہ ان کو پیش نہ ہونے کی بنیاد پر دو مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ فواد چوہدری 4 نومبر 2023 سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں اور زیر حراست ملزم کو اشتہاری قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت دونوں مقدمات میں اشتہاری قرار دینے کے حکم کو کالعدم قرار دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے