اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – 1 فروری 2024ء): بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلی ہے۔
عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں یہ ذکر ہوا ہے کہ سائفر کیس کا ٹرائل قانونی تقاضوں کے برخلاف چلایا گیا ہے، اور سائفر کے ٹرائل میں قانونی نقائص موجود ہیں اور ملزمان کے وکلا کو استغاثہ کے گواہان پر جرح نہیں کرنے دی گئی ہے۔
درخواست میں ذکر ہوا ہے کہ عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 367 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خصوصی عدالت کو تمام شہادتیں، عبوری اور حتمی حکم ناموں کی نقول دینے کا حکم دیا جائے۔