پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس پنجاب میں منعقد ہوئی، جہاں گورنر بلیغ الرحمان نے مریم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں ن لیگی رہنماوں نے شرکت کی، اور شہباز شریف اور مریم نواز کو سٹیج پر لایا گیا۔ مریم نواز نے 220 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ کا عہداٹھایا، جس پر سنی اتحاد کونسل نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔ سپیکر کی ہدایت پر چار رکنی کمیٹی انہیں منا کر واپس لائی لیکن بعد میں وہ پھر ایوان سے نکل گئے۔ سپیکر نے سنی اتحاد کے اراکین کے بغیر ہی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا انتخاب کروایا۔