اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علماء اسلام (ایف) کے مولانا عبدالغفور حیدری کے بعدمسلم لیگ (ن) کی سینیٹر نزہت صادق نے بھی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز” کے مطابق سینیٹر نزہت صادق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے انہوں نے منظور کر لیا، سینیٹر نزہت صادق نے بطور رکن قومی اسمبلی حلف لیا۔مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی بطور رکن قومی اسمبلی آج حلف اٹھایا۔