پیپلز پارٹی نے صدارتی الیکشن کیلئے فارم وصول کر لیا

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے صدارتی الیکشن کیلئے فارم وصول کر لیا۔

پیپلز پارٹی نے صدارتی الیکشن کیلئے فارم وصول کر لیا

نجی ٹی وی سماء نیوز کےمطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کیلئے فارم وصول کیا گیا ہے جو مکمل کرنے کے بعد کل صبح جمع کروایا جائے گا۔ 

بتایا گیا ہےکہ صدارتی الیکشن کیلئے فارم ریٹرننگ افسر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع کروایا جائے گا۔ مراد علی شاہ اور دیگر پی پی رہنما آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ کل بروز ہفتہ صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات  نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت کیلئے انتخاب کی ووٹنگ 9 مارچ کو ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے