علی امین گنڈاپور کا عمران خان سے ملاقات کے بعد اسٹیبلشمنٹ کو پیغام

راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ اسٹیبلمشنٹ سے اگر مفاہمت ہوئی تو اس کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

علی امین گنڈاپور کا عمران خان سے ملاقات کے بعد اسٹیبلشمنٹ کو پیغام

روزنامہ جنگ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران کان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ 9 مئی واقعات سے متعلق کمیشن بنائیں۔ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ملک میں قانون کی عملداری ہونی چاہیے، ہم اپنے نظریئے کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایسا نظام لائیں گے جس کے بعد مینڈیٹ چوری نہیں ہو سکے گا، ہمارے کارکنان اور خواتین بھی جیلوں میں ہیں۔ مطالبہ کرتے ہیں ان کا محاسبہ کیا جائے جن کو 9 مئی واقعات سے فائدہ پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارے بچوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستان ہمارا ہے، اسٹیبلشمنٹ بھی ہماری اور ادارے بھی ہمارے ہیں۔ مرکزی حکومت نے مینڈیٹ چوری کیا، ووٹ چرانے والوں کیساتھ مفاہمت نہیں کریں گے۔ 

علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں، صوبے کے ایک لاکھ خاندانوں کی مالی معاونت کریں گے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے