پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ یہ سیٹیں تو خواتین اور اقلیتوں کیلئے مختص ہوتی ہیں،اگر آپ کو نہیں ملتی تو پھر کیا یہ خالی رہیں گی؟جسٹس شکیل احمد نے کہاکہ الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ الیکشن سے پہلے لسٹ دی جائے گی،قاضی انور نے کہاکہ نوٹیفکیشن ہوا ہے ہم چاہتے ہیں کہ جن کو سیٹیں دی گئی ہیں وہ حلف نہ لیں،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ یہ چاہتے ہیں کہ ان کو حلف سے روکا جائے؟ہم اس کو دیکھتے ہیں پھر کوئی آرڈر کریں گے،پشاور ہائیکورٹ نے قاضی انور کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔