اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سکیورٹی امور سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔