پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر فیصلہ جاری

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے کوٹے کی مخصوص نشستوں پر ارکان کو حلف اٹھانے سے روک دیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر فیصلہ جاری

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کے ارکان کے حلف اٹھانے پر کل تک حکم امتناع جاری کیا، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا،پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کل تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مخصوص نشستوں کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے؟عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو عدالتی معاونت کیلئے نوٹس جاری  کر دیا،عدالت نے لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے کیس  چیف جسٹس کو بھیج دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے