اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب کو اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بدھ کے روز پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بتایا کہ عمرایوب اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔بیرسٹر گوہر کا کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی سے پارلیمانی امور پر بحث ہوئی اور ان سے مشورہ کیا گیا جس کے بعد عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمر ایوب کو وزیر اعظم کا امیدوار بھی نامزد کیا گیا تھا اور انہیں نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف کے مقابلے میں 92 ووٹ ملے تھے۔