حسین اور حسن نواز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد : احتساب عدالت نے ن لیگ کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

حسین اور حسن نواز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  احتساب عدالت میں حسن اور حسین نواز کی العزیزیہ ، فلیگ شپ، ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں دائمی وارنٹ معطل کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح احتساب عدالت  میں پیش ہوئے،نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر، عثمان مسعود اور سہیل عارف بھی احتساب عدالت تھے ۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی،احتساب عدالت نے 7سال قبل دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا،قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے کہاکہ 12مارچ کو حسن اور حسین نواز عدالت پیش ہو جائیں گے،احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے