اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – 11 مارچ 2024ء): اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر آج سماعت ہوگی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے گزشتہ سماعت پر دلائل کا آغاز کیا تھا، بیرسٹر سلمان صفدر آج بھی دلائل جاری رکھیں گے۔
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے سزا کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔
دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیل پر بھی آج سماعت ہوگی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔