خاتون اول نامزد ہونے کے بعد آصفہ بھٹو زرداری کی والدہ کےمزار پر آمد

پیپلز پارٹی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کے خاتون اول نامزد ہونے کے بعد پہلی مرتبہ گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچیں۔

پیپلز پارٹی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کے خاتون اول نامزد ہونے کے بعد پہلی مرتبہ گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچیں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے والد کے صدر بننے اور خود خاتون اول نامزد ہونے پر اپنی والدہ شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔ آصفہ بھٹو نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر پھول نچھاور کر کے فاتح خوانی بھی کی، آصفہ بھٹو نے گڑھی خدا بخش بھٹو اور نئوں دیرو بھٹو ہاؤس کے ملازمین سے بھی فرداً فرداً ملاقات کی۔ نئوں ڈیرو بھٹو ہاؤس کے ملازمین نے آصفہ بھٹو زرداری کو صدر آصف زرداری اور ان کے لیے مبارکباد دینے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ آصفہ بھٹو نے ملازمین کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ آصف علی زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد آصفہ بھٹو زرداری کو خاتون اول کا درجہ دیا گیا ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے والد کے صدر بننے اور خود خاتون اول نامزد ہونے پر اپنی والدہ شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔

آصفہ بھٹو نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر پھول نچھاور کر کے فاتح خوانی بھی کی، آصفہ بھٹو نے گڑھی خدا بخش بھٹو اور نئوں دیرو بھٹو ہاؤس کے ملازمین سے بھی فرداً فرداً ملاقات کی۔

نئوں ڈیرو بھٹو ہاؤس کے ملازمین نے آصفہ بھٹو زرداری کو صدر آصف زرداری اور ان کے لیے مبارکباد دینے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آصفہ بھٹو نے ملازمین کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ آصف علی زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد آصفہ بھٹو زرداری کو خاتون اول کا درجہ دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے