لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے این اے 81گوجرانوالہ سے لیگی رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چودھری کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلال اعجاز چودھری 8ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے،الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر اظہر قیوم کو کامیاب قرار دیا،عدالت نے این اے 81گوجرانوالہ سے لیگی رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔