پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے،ایک دوسرے کو دھمکیاں، تفصیل جانئے

کوہاٹ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی نے پارٹی قیادت کو دھمکی دے دی۔

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے،ایک دوسرے کو دھمکیاں، تفصیل جانئے

پاکستان تحریک انصاف کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں جب کہ سینئر رہنما شہریار آفریدی نے کوہاٹ میں جاری احتجاج کے دوران پارٹی قیادت کو دھمکی دے دی۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ پارٹی کے اندر کچھ منافق اور آستین کے سانپ موجود ہیں۔ علی امین سمیت پارٹی قیادت کو پیغام دیتا ہوں پارٹی ورکرز کو اوپر لائیں۔

شہریار آفریدی  کا مزید کہنا تھا کہ یہ پارٹی ان لوگوں کی ہے جن کی ماؤں اور بہنوں کی بے عزتی ہوئی ہے۔ چند لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب تک میں خاموش رہا ہوں لہذا مجھے پھٹنے پر مجبور نہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے