راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پیش گوئی کی ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس صرف دو ماہ کا وقت ہے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہیں مذاکرات کے لیے کسی نے رابطہ نہیں کیا، اور وہ جیل سے ہی یہ پیش گوئی کر رہے ہیں کہ حکومت کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت "دلدل میں پھنستی جا رہی ہے” اور ان کی سمجھ بوجھ ختم ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے پاس کافی وقت ہے، جبکہ حکومت کا وقت ختم ہو رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ اگر موجودہ حکومت کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن ہوئے تو ان نتائج کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔