تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ 9 مئی اور 18 مارچ کے واقعات پی ٹی آئی کو پھنسانے کی ایک سازش تھے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ جب ان واقعات کی سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آئیں گی، تو حقیقت واضح ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے مذاکرات کے لیے محمود خان اچکزئی کو مینڈیٹ دیا ہے، جو کسی سے بھی بات چیت کر سکتے ہیں، لیکن ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ بیوروکریٹس کا کہنا تھا کہ بنگلادیش ماڈل اپنانا چاہیے، مگر اب دیکھ لیں کہ اس ماڈل کا کیا انجام ہوا۔