کراچی: بانی پی ٹی آئی عمران خان جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری کے حوالے سے خوفزدہ اور فکرمند ہیں۔ سینئر صحافی شبیر ڈار نے نجی ٹی وی کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ” میں تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بظاہر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ خوفزدہ نہیں ہیں، لیکن حقیقت میں وہ اندرونی طور پر شدید خوف اور فکر کا شکار ہیں۔
شبیر ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ اگر جنرل فیض حمید نے کسی بھی اعترافی بیان میں ان کا ذکر کیا تو وہ سنگین مسائل میں گھر سکتے ہیں۔ پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت اور سینئر صحافی و تجزیہ کار منیب فاروق نے بھی اس معاملے پر اپنی آراء کا اظہار کیا۔