سندھ میں تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، پی ایس 112 بلدیہ ٹاؤن کی نشست ہاتھ سے نکلنے کے قریب۔

 تحریک انصاف

کراچی: تحریک انصاف کو سندھ میں بڑا دھچکا، سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی سر بلند خان کی ری کاؤنٹنگ کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ سر بلند خان، جو کہ پی ایس 112 بلدیہ کیماڑی سے منتخب ہوئے تھے، نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ 8 فروری کے انتخابات میں انہوں نے 16 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کے 10 ہزار ووٹ تھے، اس لیے وہ واضح اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے ووٹوں کی تعداد مخالف امیدوار سے 6 ہزار زیادہ تھی، لیکن الیکشن کمیشن نے مجھے شکست خوردہ قرار دے دیا۔ عدالت کی جانب سے درخواست مسترد ہونے پر سر بلند خان نے کہا کہ وہ مایوس نہیں ہیں اور بار بار عدالت سے رجوع کریں گے کیونکہ ان کے مطابق انصاف صرف عدلیہ سے ملے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں کئی جماعتوں کی طرف سے پی ٹی آئی چھوڑنے کی آفرز بھی ملیں، لیکن وہ اپنے قائد کے نام پر ووٹ لے کر آئے ہیں اور اپنے عوام کا بھروسہ قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ سر بلند خان نے الزام لگایا کہ انہیں جان بوجھ کر ہرایا جا رہا ہے کیونکہ وہ کسی دوسری جماعت کا حمایتی نہیں بنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے