پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کی کامیابی کے بعد ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے تعلیم کے شعبے کے لیے "تعلیم کارڈ” جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، سردار علی امین خان گنڈا پور، نے صوبے میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے "تعلیم ایمرجنسی” کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت صحت کارڈ کی طرز پر تعلیم کارڈ متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کا مقصد صوبے کے کمزور اور پسماندہ اضلاع میں تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔
ابتدائی مرحلے میں، تعلیم کارڈ کا اجراء نو پسماندہ اضلاع میں کیا جائے گا جن میں کوہستان اپر، کوہستان لوئر، کولئی پالس، تورغر، چترال اپر، چترال لوئر، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر شامل ہیں۔ بعد ازاں اس کارڈ کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک بھی بڑھایا جائے گا۔