بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کا آج پشاور میں ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان کردیا۔

توشہ خانہ کیس

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ، بشریٰ بی بی نے پارٹی کے اہم رہنماؤں کا ایک ہنگامی اجلاس پشاور میں طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اجلاس سیاسی معاملات پر غور کرنے اور پی ٹی آئی کے مختلف قانونی معاملات پر بریفنگ حاصل کرنے کے لیے منعقد کیا جارہا ہے۔ بشریٰ بی بی اس اجلاس کی سربراہی کریں گی، جس میں پارٹی کے سینئر رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، اور علی امین گنڈاپور کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اجلاس میں پارٹی کے مقدمات کی صورتحال پر بریفنگ لیں گی اور اس حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کریں گی۔ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت بھی آج شام تک اس اجلاس میں شرکت کے لیے پشاور پہنچے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے