بیرسٹر گوہر سے زیادہ تجربہ میرا ہے، عہدہ عمران خان کے بعد میرے پاس ہے، لطیف کھوسہ

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک – 22 دسمبر 2023ء): تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر لطیف کھوسہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ہنسی میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر کا تجربہ میرے سے زیادہ نہیں ہے اور میں پارٹی کا سینئر نائب صدر بھی ہوں، عمران خان کے بعد عہدہ میرے پاس ہے۔ لطیف کھوسہ نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئی نواز شریف نہیں ہیں کہ عدالتیں ہمارے لیے چشم براہ بیٹھی ہوں، توشہ خانہ کیس میں سیشن جج کا ٹرائل بلا اختیار تھا، توشہ خانہ کیس میں جو سزا دی گئی تھی وہ غلط تھی، یہ ججمنٹ نہیں عبوری آرڈر تھا جس کی تصحیح کی جاسکتی ہے، جس سزا کو معطل کیا گیا اسی کی پاداش میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کردیا، الیکشن کمیشن نے 30 دن انتظار کرنے کے بجائے 3 دن میں ہی نااہل کردیا۔

علاوہ ازیں لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہیں نہیں لکھا کہ عمران خان الیکشن نہیں لڑسکتے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سربراہ پی ٹی آئی دلوں کی دھڑکن ہیں انھیں مائنس نہیں کیا جاسکتا، ٹرمپ کیخلاف فیصلے کو بھی وہاں کی سپریم کورٹ معطل کردے گی۔ حال ہی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے لطیف کھوسہ نے کہا کہ فیصلے میں یہ نہیں لکھا کہ سربراہ پی ٹی آئی الیکشن نہیں لڑسکتے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، لطیف کھوسہ نے کہا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی کے رہنما آزاد حیثیت میں بھی الیکشن جیتے۔ پی ڈی ایم رہنما عوام میں جائیں گے تو انھیں حقیقت پتا چل جائے گی، ذوالفقار بھٹو کی ٹکٹ پر 1970 میں کھمبا بھی الیکشن جیت جاتا تھا۔ آج بھی ذوالفقار بھٹو کے الیکشن والی ہی کیفیت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے