"جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک – 22 دسمبر 2023ء) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے آنے والے بھائی، فراز چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ فراز چوہدری متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ فواد چوہدری نے جہلم سے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا، احتساب عدالت سے اجازت ملنے کے بعد فواد چوہدری نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دئیے، جبکہ اپنے انتخابی امور کو سر انجام دینے کے لئے اپنے بھائی کو مختار خاص مقرر کر دیا۔ احتساب عدالت میں پیشی کے دوران سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جیل کے اندر سے الیکشن لڑنے کے حوالے مناسب احکامات کے لئے درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا کہ میں جوڈیشل کسٹڈی پر سنٹرل اڈیالہ جیل میں ہوں الیکشن کے امیدوار کے لئے الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کروانے ہیں، اس حوالے سے اسٹام پیپر کے اجرا اور دیگر امور کے لئے اپنے بھائی فراز احمد کو پاور آف اٹارنی مقرر کرنا چاہتا ہوں عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کے کاغذات نامزدگی پر درخواست کی اجازت دی جس کے بعد کمرہ عدالت میں فواد چوہدری نے اسٹامپ پیپرز اور دوسرے کاغذات پر دستخط کیے۔ فواد چودھری نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کی دونوں سیٹوں سے الیکشن لڑوں گا، انہوں نے کہا کہ کسی کو نامزد نہیں کیا اگر الیکشن نہ لڑسکا تو گھر کے بڑے چودھری شہباز ہیں وہی فیصلہ کریں گے انہوں نے واضح کیا کہ ان کی اہلیہ حبائ فواد چوہدری اور بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ صرف ان کی الیکشن کمپین چلائیں گے۔ ادھ
ر فواد چوہدری کے خلاف غداری کیس کی سماعت8 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن نے فوادچودھری کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرارکھا ہے۔”