راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک – 28 دسمبر 2023ء): جی ایچ کیو حملہ کیس میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین، شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
پولیس نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی ہے اور اسے ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جہانگیر علی کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انھیں ہتھکڑیاں لگا کر بکتر بند گاڑی میں پیش کیا گیا .
شاہ محمود قریشی کا مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیا ہے کہ ایس ایچ او جمال نے مجھے مکے لاتیں ماریں،ایس ایچ او اشفاق چیمہ نے گالیاں دیں،میری چھاتی میں درد تھا ،کل رات ٹھنڈے کمرے میں رکھا گیا، سونے نہیں دیا، لائٹیں جلا کر بار بار جگایا گیا، شورمچایا گیا، مجھے ذہنی اورجسمانی طورپر ٹارچرکیا گیا.
میں کیسے عوام کےلئے خطرہ ہوں؟، کئی ماہ سے اڈیالہ جیل میں قید ہوں، ایک ٹیم آئی کہ 9 مئی کےلئے بیان ریکارڈ کرنا ہے، یہ مجھے 9 مئی واقعات میں ملوث کرنا چاہتے ہیں، اُس دن تو میں کراچی تھا، میری بیگم کی سرجری ہوئی تھی، شاہ محمود قریشی کا جج کے سامنے بیان۔۔!!