اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – 29 دسمبر 2023ء): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مہر بانو قریشی نے اظہار کیا ہے کہ ان کے والد، شاہ محمود قریشی کو الیکشن لڑنے سے روکنے کی کوشش ہو رہی ہے۔
انہوں نے جیو نیوز کے ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی سے پہلے ہی کراچی آ گۓ تھے ، لیکن پھر بھی انہیں 9 مئی کے کیسز میں ملوث قرار دیا گیا۔
مہر بانو قریشی نے بتایا کہ 6 جون 2023 تک شاہ محمود قریشی پر راولپنڈی میں کوئی کیس درج نہیں ہوا، اور آج تک کوئی ایف آئی آر میں ان کا ذکر نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر کورٹ میں گفتگو ہوئی ہے اور شاہ محمود قریشی کا نام ایف آئی آرز میں شامل نہیں ہے۔