اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – 2 جنوری 2024ء): علی نواز اعوان نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں خود کو سرنڈر کردیا۔
علی نواز اعوان نے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی، جس میں بیان کیا گیا کہ ان کو عدالت میں پیش ہونے میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے اور انہوں نے خود کو سرنڈر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عدالت نے درخواست گزار کو اشتہاری قرار دے دیا تھا اور درخواست گزار نے اس پر یہ دعوی کی کہ ان کو پہلے بھی شامل تفتیش ہوتا رہا ہے اور اب بھی شامل ہونے کا ارادہ ہے۔ درخواست میں ذکر کیا گیا کہ درخواست گزار ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے لئے تیار ہے۔ ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض علی نواز اعوان کی ضمانت منظور کرلی اور کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔