کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک – 2 جنوری 2024ء): صدر مملکت کے بیٹے، ابواب علوی نے بھی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی ہے۔
نجی ٹی وی چینل بول نیوز کے مطابق، ابواب علوی نے این اے 241 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جنہیں ریٹرننگ افسر نے مسترد کر دیا۔ ابواب علوی نے متعلقہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔
صدر مملکت کے صاحبزادے نے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت کہا تھا کہ وہ عمران خان کیلئے پردے کے پیچھے رہ کر کام کر رہا تھا، اب سامنے آ رہا ہوں۔