اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – 8 جنوری 2024ء): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن 8 فروری کو ہوں گے۔
انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس میں پیپلز پارٹی کو انصاف ملے گا. انہوں نے اس موقع کو تاریخی تصحیح کا موقع قرار دینے کا کہا اور تمام سٹیک ہولڈرز سے غلطیوں کی معافی مانگنے کی اپیل کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن سے متعلق سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ہمیشہ کی طرح 8 فروری کو الیکشن ہوں گے اور سینیٹ سے منظور قرارداد پر کہا کہ چیف جسٹس کی بات زیاد اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات جیتے ہیں اور امید ہے کہ کراچی کے عوام عام الیکشن میں بھی پیپلز پارٹی کو موقع دیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی بیروزگاری، مہنگائی اور غربت کا مقابلہ کر سکتی ہے اور اُنہوں نے کہا کہ ہم سے تلوار چھینی گئی تو مقابلے میں تیر چلایا۔ انہوں نے عمران خان کے بارے میں کہا کہ پاکستان کے عوام کی کرکٹ سے محبت ہے اور اُنہوں نے بانی پی ٹی آئی کو توبہ کرنے کی اپیل کی ہے۔