راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک – 11 جنوری 2024ء): عمران خان کی بہن علیمہ خان، عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں۔ حلیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے انہیں پیغام دے کر بھیجا ہے، جس میں انہوںنے کہا ہے کہ باجوہ نے انہیں رجیم چینج کے خلاف احتجاج ختم کرنے پر دو تہائی اکثریت کی آفر دی تھی۔
علیمہ خان نے بتایا کہ باجوہنے عمران خان کو بلایا اور ایک آفر دی کہ اگر وہ رجیم چینج کے خلاف احتجاج بند کر دیتے ہیں تو دو تہائی اکثریت دی جائے گی۔ حلیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے والدین ایک غلام ملک میں پیدا ہوئے تھے، ہم آزاد ہیں اور میں خدا کے سوا کسی کے سامنے جھکوں گا نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موت آجائے لیکن ایک آزاد ملک میں غلامی منظور نہیں۔
حلیمہ خان نے ہدایت دی کہ روز ایک کیس ہوتا ہے تین سے چار صحافیوں کو اجازت ملتی ہے جیل کے اندر اوپن ٹرائل نہیں ہوتا اور مقدمات میں دم نہیں ہوتا، صرف عمران خان کو جیل میں رکھنے کے لیے ایک طرف ضمانت ہوتی ہے پھر دوسرے مقدمے میں پھنسا دیا جاتا ہے۔